کراچی(نیوز ڈیسک)معروف پاکستانی اداکار احد رضا میر نے اپنے نئے پروجیکٹ کی جھلک دکھادی ۔احد رضا میر نے انسٹاگرام پر اپنے نئے پراجیکٹ کی جھلک مداحوں کو دکھا دی ۔ واضح رہے کہ احد رضا میر برطانوی ویب سیریز ورلڈ آن فائر سیزن 2 میں کردار ادا کر رہیں جو کہ رواں سال 15 اکتوبر کو ریلیز ہوگی،اس تصویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ احد رضا میر ملٹری یونیفارم میں ملبوس ہیں ،پوسٹ پر مداحوں نے نیک تمناؤں اظہار کردیا۔