دلچسپ و عجیب

گلے کی سوزش میں مبتلاء بچے کو چاکلیٹ اور آئس کریم تجویز کرنا ڈاکٹر کو مہنگا پڑ گیا

برازیلیہ :فلو اور گلے کی سوزش میں مبتلاء بچے کو چاکلیٹ اور آئس کریم تجویز کرنا ڈاکٹر کو مہنگا پڑ گیا، نسخہ سوشل میڈیا پر وائرل۔تفصیلات کے مطابق متعلقہ ڈاکٹر نے مبینہ طور پر گلے کی سوزش اور فلو میں مبتلا 9 سالہ بچے کو آئس کریم ، چاکلیٹ کھانے کی تجویز دی تھی۔بچے کی ماں نے ڈاکٹر کا رویہ بھی انتہائی غیر پیشہ وارانہ قرار دیدیا کہا کہ ڈاکٹر نے بچے کا گلا بھی چیک نہیں کیا اور دوائیں لکھنا شروع کردیں،ڈاکٹر نے نسخے پر صرف بچے کی من پسند چاکلیٹ ، آئس کریم اور ویڈیو گیمنگ سیشنز لینے کی ہدایت دی تھی۔ خاتون نے یہ نسخہ فیس بک پر آپ لوڈ کردیاجو فوراہی وائرل ہو گیا جس پر برازیل کے محکمہ پبلک ہیلتھ نے ڈاکٹر کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button