پاکستان

مختلف مقدمات میں ضمانت کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان 9 مئی کو گرفتاری کے بعد ہوئے پُر تشدد مظاہروں، توشہ خانہ ریفرنس اور دیگر ایک درجن سے زائد مقدمات کی سماعت میں پیش ہونے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے ہیں۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں سابق وزیر اعظم کی سیاہ رنگ کی ایس یو وی کو ہائی کورٹ کے احاطے میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا ساتھ ہی ان کے سیکیورٹی اہلکار بلٹ پروف شیلڈز کے ساتھ پہرا دے رہے تھے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق متعدد مقدمات میں پی ٹی آئی سربراہ کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت کی 7 درخواستوں کی سماعت کریں گے۔

دریں اثنا جسٹس فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ہائی کورٹ کا ڈویژن بینچ چند روز قبل کوئٹہ میں قتل کیے گئے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کے الزام میں ان کے خلاف درج مقدمے میں عمران کی درخواست ضمانت کی سماعت کرے گا۔

عمران آج فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کی ضلعی عدالت میں توشہ خانہ کے تحائف کی فروخت میں مبینہ فراڈ سے متعلق فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کے لیے بھی پیش ہوں گے، جو 6 جون درج کی گئی تھی۔

توقع ہے کہ وہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور خاتون جج کو دھمکیاں دینے سے متعلق 10 مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھی پیش ہوں گے۔

جس پر رجسٹرار نے پی ٹی آئی کے سربراہ کو اپنی گاڑی میں عدالت کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت دے دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button