اہم خبرپاکستان

14 ہزار 500 ارب کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا اور اہم قوانین بھی لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: نئے مالی سال کا 14 ہزار 500 ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائےگا اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کے ساتھ اہم قوانین متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا جائےگا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار بجٹ تجاویز ایوان میں پیش کریں گے، وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 1150 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے جو رواں سال کے مقابلے میں 31فیصد زیادہ ہوگا، اس میں پارلیمنٹیرینز کی تجویز کردہ اسکیموں کے لیے 90 ارب روپے مختص کیے جا رہے ہیں۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس آمدن کا تقریباً 80  فیصد قرض اور سود کی ادائیگیوں میں چلا جائے گا، قرض اور سود کی ادائیگیوں کے لیے 7300 ارب روپے روکھے جانے کی تجویز ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کےلیے 430 ارب، 1300  ارب کی سبسڈی اور دفاع کےلیے 1800 ارب مختص کیے جانے کاامکان ہے۔

ڈالر اور دیگر کرنسی کی ذخیرہ اندوزی پر سزا دینے کےلیے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی پرقید اور  جرمانے کی سزا کے لیے قانون سازی ہوگی، نئے قانون کا اطلاق غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے اداروں اور افراد پر ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملک میں غیر ملکی کرنسی لانے کی حد بڑھانے کے لیے بھی قوانین متعارف کرائے جارہے ہیں جس کے تحت بیرون ملک سے آنے والے ایک سال کے دوران ایک لاکھ ڈالر تک ساتھ لاسکیں گے، ملک میں ایک لاکھ ڈالر تک لانے والوں سے آمدن کا ذریعہ نہیں پوچھا جائے گا۔

اس وقت ذریعہ آمدن ظاہر کیے بغیر 50 لاکھ روپے مالیت کی کرنسی پاکستان لانے کی اجازت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button