پاکستان

تھانہ شمس کالونی ، اللہ بخش ٹاؤن نزد سی ایم ٹی سائیں مرچو دربار کے ایک گھر میں مریم نامی نائیجیرین خاتون مردہ پائی گئی

اسلام آباد ۔۔۔۔۔تھانہ۔شمس کالونی کی حدود میں اللہ بخش ٹاؤن نزد سی ایم ٹی سائیں مرچو دربار کے ایک گھر میں مریم نامی نائیجیرین خاتون عمر تقریباً چالیس سے پچاس سالہ مردہ پائی گئی بتایا جا رہا ہے کہ یہ خاتون 2016 سے۔ شہزاد احمد ولد محمد رازق کے پاس بطور کراے دار تنہا رہائش پزیر تھی ۔گزشتہ چھ سات روز سے مذکورہ خاتون کے گھر سے بدبو آرہی تھی دروازہ اندر سے بند تھا متعلقہ تھانے کی مدد سے دروازہ کھولا گیا تو مریم۔نامی خاتون مردہ حالت میں پائی گئی ۔تھانہ سمش کالونی کے ایس ایچ او اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر موجود ہیں ۔۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق مریم۔نامی نائیجیرین خاتون کی موت کو طبعی بتایا جا رہا ہے ,نعش کا پمز میں پوسٹمارٹم کرکے اسکی کمیونٹی سربراہ کے حوالے کردی ہے،عید کی چھٹیوں میں بھی تھانہ شمس کالونی نے عوام کی خدمت جاری رکھی ،ایس ایچ او خان محمد بلوچ کی کاوش سے علاقے میں ڈکیتیوں اور سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں کمی آئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button