پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس ، سماعت ساڑھے 11بجے تک ملتوی کر دی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس ، سماعت ساڑھے 11بجے تک ملتوی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق آج چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی، آج بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے استثنیٰ کی درخواست پر اعتراض اٹھا یا، جس پر گوہر علی خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ضلعی کچہری میں پیشی پر سیکیورٹی خدشات ہیں۔اس پر سیشن جج نے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین پی ٹی آئی گزشتہ 3روز میں ایک بار بھی پیش نہیں ہوئے،اس معاملے میں عدالت بہت نرم رویہ رکھ رہی ہے اس کی کہیں نہیں ملتی،چیئرمین پی ٹی آئی ساڑھے 11بجے تک پیش ہو کر دلائل دیں ورنہ الیکشن کمیشن کے وکیل کو سن کر فیصلہ کردیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button