اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج رشکئی کا دورہ کریں گے۔وزیرِ اعظم رشکئی-خصوصی-اقتصادی-علاقے (Rashakai Special Economic Zone) کے فیز ون کا افتتاح کریں گے.رشکئی اسپیشل اکنامک زون چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کا منصوبہ ہے جو 70 ہزار سے زائد واسطہ اور اڑھایی لاکھ سے زائد بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا کرے گا.وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے ملک میں صنعتی ترقی کے ویژن کے عین مطابق رشکئی اسپیشل اکنامک زون کی تعمیر پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا گیا اور اسکا فیز ون مکمل کیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف آج نوشہرہ کا ایک روزہ دورہ کرینگے،وزیر اعظم نوشہرہ میں رشکئی اکنامک زون کا افتتاح کرینگے ،نگراں وزیر اعلی اعظم خان اور گورنر غلام علی تقریب میں شرکت کرینگے
0 0 Less than a minute