پاکستان

عوام کا نام ریاست ہے،اورعوام ہی مہنگاٸی سے پگھل گئی ہے،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ کوئی سیاسی پارٹی یا کوئی سیاسی لیڈر لوگوں کو سڑکوں پر نہیں لارہا بلکہ بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں ، بے روزگاری اور مہنگائی لوگوں کو سڑکوں پر لا رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ( ایکس ) پر ایک بیان میں سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ ڈالر کی ٹرپل سینچری کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی بھی ٹرپل سینچری ہو گٸی ہے، جب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 331روپے کا ہوگا تو بجلی کا بل ، کھانے کا تیل اور گاڑی کا تیل مہنگا ہوگا ، جتنی روپے کی قدر گرے گی اتنی مہنگاٸی بڑھے گی۔
انہوں نے کہاکہ مسئلہ سیاسی نہیں رہا ، اقتصادی اور معاشی ہوگیا ہے، عوام کا نام ریاست ہےاور عوام ہی مہنگاٸی سے پگھل گئی ہے، الیکشن کب ہوتے ہیں یہ کسی کو معلوم نہیں لیکن مہنگاٸی جس طرح بڑھ رہی ہے گھر گھر میں اسکی پکار ہےاور گھروں میں مہنگاٸی کے ہاتھوں صف ماتم بچھی ہوٸی ہے کوٸی روکنے والا نہیں ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ نگران وزیر خزانہ نے بھی ہاتھ کھڑے کر دٸیے ہیں ، وہ کہتی ہیں کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ حالات اتنے خراب ہیں ، نہ بیوروکریسی کام کر رہی ہےنہ آئی ایم ایف بات مان رہی ہے۔
ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے مزید کہا کہ نہ کارخانہ نہ دوکان چل رہی ہے، صرف ڈالر پر سٹہ بازی چل رہی ہے، نہ سرمایہ کاری نہ ترسیلات ، کارخانہ داری نہ دوکان داری ہے یہ خدا کو معلوم ہے اس مہنگاٸی اور بیروزگاری کا حل کس کے پاس ہے، کسی کا فیصلہ کوٸی نہیں مان رہا ، آٸین اور قانون مذاق بن کر رہ گیا ہے۔سربراہ عوامی لیگ نےگزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اور سیاسی چور لندن چلے گئے ہیں، عوام کو مساٸل کے سمندر میں غرق کرگئے ہیں، ایم پی او تھری اور ایم پی او 16 کی ملک میں لوٹ سیل لگی ہوٸی ہے اور عدالتوں کے فیصلوں کو کوئی نہیں مان رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button