پاکستان

نگران وزیراعظم سےنگران وزیرِ اطلاعات ونشریات کی ملاقات

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران نگران وزیر اطلاعات و نشریات نے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو اپنی وزارت کے امور کی بابت آگاہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے آئندہ مہینے منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس (UNGA 78) میں پاکستان کے مثبت بیانیے کی مؤثر نمائندگی کے لیے ممکنہ حکمت عملیوں پر مشاورت کی۔ملاقات میں سیکرٹری اطلاعات و نشریات اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر بھی شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button