اسلام آباد:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر جمہوریہ ازبکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ، اس دورے کا مقصد فوجی سے فوجی تعاون اور دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے۔ دورے کے دوران، سی او اے ایس نے ازبکستان کے صدر، وزیر دفاع اور ازبکستان کی اسٹیٹ سیکیورٹی سروس کے چیئرمین اور سیکریٹری سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں کے دوران COAS نے باہمی تربیتی تعاون اور انٹیلی جنس شیئرنگ کو بڑھانے پر بھی زور دیا۔ سی او اے ایس نے ازبکستان کی ملٹری فورسز کی تربیت اور تیاری کے معیار اور علاقائی سلامتی کے امور کے بارے میں ان کی سمجھ کو سراہا۔ وزارت دفاع پہنچنے پر سی او اے ایس کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ سی او ایس نے تاشقند میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔
0 2 1 minute read