اہم خبرتازہ ترین

سانحہ 9 مئی, اڈیالہ جیل میں سماعت،عمران خان و دیگر پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

سانحہ 9 مئی, اڈیالہ جیل میں سماعت،عمران خان و دیگر پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف راولپنڈی نے اڈیالہ جیل میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید، زرتاج گل، راشد حفیظ، شیخ راشد شفیق عدالت میں پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قانونی ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی، اڈیالہ جیل آنے والے ملزمان کو طلب کر لیا گیا، عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے 15 جولائی تک ملتوی کر دی۔ پی ٹی آئی کے بانی سمیت ملزمان پر آج فرد جرم عائد کی جانی تھی جو نہ ہوسکی۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو بھی آج اڈیالہ جیل طلب کر لیا گیا۔ اس موقع پر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت کر دی گئی اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button