خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی جس میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ ناکام بنا دیا گیا اور حملہ آور فرار ہو گئے جبکہ چوکی پر نصب تھرمل کیمرہ کو نقصان پہنچا۔ڈی آئی جی عمران شاہد نے بنوں میں پولیس چیک پوسٹ کا دورہ کیا اور اہلکاروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے بھرپور ردعمل کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں رورل ہیلتھ سینٹر کری شموزئی پر بزدلانہ حملہ کیا۔ جن میں پانچ بے گناہ شہری بھی شہید ہوئے۔اس سے قبل بنوں چھاؤنی پر خودکش حملے میں پاک فوج کے 8 جوان شہید ہوئے جب کہ جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 15 جولائی کی صبح 10 دہشت گردوں کے گروپ نے بنوں چھاؤنی پر حملہ کیا اور چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
0 7 1 minute read