اہم خبر

عمران خان کی گرفتاری ممکنہ طور پر فوج کو دینے کے خلاف درخواست

عمران خان کی گرفتاری ممکنہ طور پر فوج کو دینے کے خلاف درخواست

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے فوج کی جانب سے ممکنہ گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کردی۔عمران خان نے اپنے وکیل عزیر کرامت کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایا گیا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 9 مئی سے متعلق کیس میں تحویل فوج کے حوالے کی جاسکتی ہے۔ عدالت 9 مئی کے مقدمات کی تحویل سویلین عدالتوں کے پاس رکھنے کا حکم دے اور حکم امتناعی جاری کرے۔عمران خان نے گزشتہ روز بیان میں کہا تھا کہ میرے خلاف جی ایچ کیو میں احتجاج پر اکسانے کا بیانیہ بنایا گیا ہے۔ 9 مئی کا فالس فلیگ آپریشن تھا۔ جس نے بھی 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی وہ 9 مئی کا اصل مجرم ہے۔ ان کی عقل یہ ہے کہ وہ اسے 9 مئی کے یو ایس کیپیٹل ہل کے احتجاج سے تشبیہ دیتے ہیں، حالانکہ باقاعدہ شفاف تحقیقات اور سی سی ٹی وی کے بغور جائزہ لینے کے بعد صرف ملوث افراد کو ہی سزا دی گئی۔ پوری سیاسی جماعت ریپبلکنز کو کچھ نہیں کہا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button