دنیا

سعودی ولی عہد نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کر دیا

سعودی ولی عہد نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کر دیا

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی ارکان کانگریس سے کہا ہے کہ انہیں قتل کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔ پولیٹیکو میگزین کے مطابق محمد بن سلمان نے امریکی ارکان کانگریس کو بتایا کہ وہ سعودی اسرائیل اور امریکہ کے تعلقات کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔ ایک موقع پر انہوں نے مصر کے مقتول صدر انور سادات کا بھی حوالہ دیا جو اسرائیل کے ساتھ کیمپ ڈیوڈ معاہدے کے بعد مارے گئے تھے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی اراکین کانگریس سے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں فلسطینی ریاست کا حقیقی راستہ شامل ہو۔ خاص طور پر ایسے وقت میں جب اسرائیل کے خلاف عربوں کا غصہ اپنے عروج پر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button