پاکستان

سینئر ایڈیٹر عقیل احمدترین کا جموں و کشمیر سوسائٹی کے سابق ایگزیکٹو سیکرٹری راجہ ظہیرکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد:جموں و کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے سابق ایگزیکٹو سیکرٹری راجہ ظہیر خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیلئے ایڈیٹر عقیل احمد ترین ان کے گھر گئے اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ، راجہ ظہیر خان کی والدہ گزشتہ ہفتہ کو مختصر علالت کے بعد وفات پاگئی تھیں۔ اس موقع پر روزنامہ غزنوی کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر محمد اسلم رضا بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر عقیل احمد ترین نے کہا کہ بلاشبہ والدہ کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے ، والدین کی خدمت کرنیوالی اولاد کو زمانے میں ترقی و کمال سے کوئی نہیں روک سکتا، راجہ ظہیر خان نے کہا کہ ان کی والدہ نے پورے خاندان کو آپس میں جوڑا ہوا تھا ، ان کی بات خاندان میں کوئی بھی ٹالتا نہیں تھا ، ان کے ہر فیصلے پر سارا خاندان سر تسلیم خم کرتا تھا ، ان کی وفات سے ہم گہرے صدمے میں ہیں ، میں ساری عمر اپنی والدہ کے ساتھ ناشتہ اور رات کا کھانا کھاتا رہاتھا ، اس موقع پر راجہ ظہیر خان کے قریبی عزیز راجہ مقصود اور دیگر اہلخانہ بھی موجود تھے!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button