اسرائیلی انتہا پسندوں نے گزشتہ رات مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی انتہا پسندوں نے متعدد فلسطینیوں کے گھروں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 1 فلسطینی شہید اور 1 زخمی ہو گیا۔ غزہ، بمباری میں۔ 30 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ میں فلسطینیوں کی جاری نسل کشی میں 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔



