پاکستانتازہ ترین

میرے جیسے انسان کو رُلانا کوئی آسان کام نہیں: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حیران کن بات کہہ دی

میرے جیسے انسان کو رُلانا کوئی آسان کام نہیں: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حیران کن بات کہہ دی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میں جیل میں رہی، آزمائشوں کا بھی سامنا کیا، آنکھوں میں آنسو نہیں آئے، میں نے مشکل حالات کا ہمت اور بہادری سے سامنا کیا، مجھ جیسے انسان کو رلانا آسان کام نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر سے پوزیشن ہولڈر طلباء، ان کے والدین اور اساتذہ کو مدعو کیا۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آج طلباء اور والدین کے لیے بڑا دن ہے، تمام پوزیشن ہولڈرز طلباء، آپ کے والدین کو آپ کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ میں اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔مریم نواز نے کہا کہ آج میں آپ کی کامیابی پر ماں کی طرح خوش ہوں، جب آپ کو گارڈ آف آنر مل رہا تھا تو میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پوزیشن ہولڈر بچے ہمارے سر کا تاج ہیں، مجھے یقین ہے کہ اگلے سال پوزیشن ہولڈرز اور ٹاپرز کی تعداد زیادہ ہوگی۔مریم نواز نے خطاب کے دوران کہا کہ ہر آنے والا دن آپ کی تعلیم و تربیت میں بہتری لائے گا، بیٹیاں بھی پوزیشن ہولڈرز میں شامل ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں وزیر تعلیم نے میرٹ پر سرمایہ کاری کی ہے، ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، بچوں کی شاندار کامیابی پر اساتذہ اور والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ‘اسکول میل’ پروگرام میں بچوں کو مفت دودھ ملے گا، وہ اس کی شروعات جنوبی پنجاب سے کررہے ہیں کیونکہ وہاں بہت غربت ہے، ہمیں ‘اسکول میل’ پروگرام کو پھیلانا چاہیے۔ پورے پنجاب کو مر ضیان کا مزید کہنا تھا کہ 25 ارب روپے سے سکالر شپ سکیم شروع کر رہے ہیں، مزید طلباء کو وظائف دیں گے، بچوں کے ہاتھوں میں پیٹرول بم یا پتھر نہیں دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button