دنیا

روس کو لگا تھا 3 دن میں قبضہ کر لے گا، آج 3 سال بعد بھی یوکرین آزاد ہے: جو بائیڈن

روس کو لگا تھا 3 دن میں قبضہ کر لے گا، آج 3 سال بعد بھی یوکرین آزاد ہے: جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ روس سوچتا تھا کہ وہ 3 دن میں یوکرین پر قبضہ کر لے گا، آج 3 سال بعد بھی آزاد ہے۔ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن سے اپنے الوداعی خطاب میں جو بائیڈن نے کہا کہ امریکا میں سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں، امریکیوں کی بدولت ہمارے پاس 4 سال غیرمعمولی رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اچھے دن آنے والے ہیں، جمہوریت کا بول بالا ہوگا، آپ سب کی بدولت ہم نے ترقی کے بہترین 4 سال گزارے، ہمارے فیصلے آنے والی دہائیوں میں ہماری قوم اور دنیا کی تقدیر کا تعین کریں گے۔جو بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ کا یہ کہنا غلط ہے کہ امریکہ ہار رہا ہے، امریکہ نہیں بلکہ ٹرمپ ہار رہا ہے، وہ 4 سال سے وعدے کر رہے ہیں لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا ’انفلیکشن پوائنٹ‘ پر ہے، اس الیکشن کا فیصلہ دنیا کی تقدیر کا تعین کرے گا، ہم ایک اہم موڑ پر ہیں، یہ فیصلے دہائیوں تک قوم اور دنیا کی تقدیر کا تعین کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button