کھیل

زمبابوے ٹی 10 لیگ: پی سی بی کرکٹرز کو این او سی دینے سے انکاری

لاہور: (ویب ڈیسک) زمبابوے کے شہر ہرارے میں 21 ستمبر سے شروع ہونے والی زوم ایفرو ٹی 10 لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت سوالیہ نشان بن گئی ہے کیونکہ پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ . ذرائع کے مطابق زم ایفرو لیگ کے لیے 7 پاکستانی کرکٹرز کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں شاہنواز دھانی، آصف علی، حیدر علی، یاسر شاہ، محمد عرفان، شرجیل خان اور سلمان ارشاد شامل ہیں۔ شاہنواز دھانی، آصف علی اورحیدر علی اس وقت فیصل آباد میں پی سی بی چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹیموں کا حصہ ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھی تک قومی کرکٹر کو لیگ کے لیے این او سی جاری نہیں کیا۔ ٹی 10 لیگ کو ابھی تک آئی سی سی نے منظوری نہیں دی ہے تو این او سی کیسے دیا جا سکتا ہے، کسی بھی قومی کرکٹر کو اس وقت تک این او سی نہیں ملے گا جب تک آئی سی سی سے لیگ کی منظوری نہیں دی جاتی۔ پی سی بی این او سی نہ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button