پاکستانتازہ ترین

بانی پی ٹی آئی نے جو بیج بوئے ہیں اس کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے، خواجہ آصف کا حیران کن بیان آگیا

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جو بیج بوئے اس کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے۔ وہ خیبرپختونخوا میں علیحدگی کی تحریک کا آپشن چاہتے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں نفرت کو ہوا دے رہے ہیں۔. خدشہ ہے کہ خدانخواستہ وہ خیبرپختونخوا میں علیحدگی کی تحریک شروع نہ کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے جو بیج بویا ہے اس کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے۔ کوئی صوبہ دوسرے سے جنگ چھیڑنے کی بات نہیں کرتا۔ وزیر دفاع نے تحریک انصاف اور علی امین گنڈا پور پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں جو بات ہوئی وہ علیحدگی پسندوں کی زبان تھی۔ بانی تحریک انصاف کے پی میں علیحدگی کی تحریک کا آپشن اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں۔ ڈبل گیم علی امین گنڈا پور کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ نے میڈیا سے معافی مانگی کیونکہ انہیں اس کی ضرورت تھی۔ یہ لوگ پاکستان مخالف بیانیہ کو تقویت دینا چاہتے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کمیٹی بلاول بھٹو زرداری کی تجویز پر بنائی گئی اور تقاریر اچھے ماحول میں ہوئیں۔ میں نے پہلے اجلاس میں شرکت کی تھی لیکن ماحول دیکھ کر میں نے بھی احتجاج کیا اور کمیٹی سے واک آؤٹ کیا۔ میں معزز لوگوں کی وجہ سے وہاں بیٹھا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button