اہم خبر

ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا‘‘مجوزہ آئینی ترامیم: قومی اسمبلی، سینیٹ اور وفاقی کابینہ کے اجلاس آج پھر طلب

اسلام آباد: مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے قومی اسمبلی، سینیٹ اور وفاقی کابینہ کے اجلاس آج پھر طلب کر لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اتوار کو ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، گزشتہ روز ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اور اس حوالے سے وزراء کو بھی آگاہ کیا گیا۔ دوسری جانب گزشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس مختصر کارروائی کے بعد ملتوی کردیا گیا۔سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس کی تحریک پیش کی گئی جسے ایوان نے منظور کر لیا۔ سینیٹ کا اجلاس بھی آج ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق ایوان بالا کا اجلاس آج ساڑھے بارہ بجے دوبارہ شروع ہوگا۔دوسری جانب پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی جماعتوں نے آئینی عدالت کی مشروط حمایت کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button