پاکستانتازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل ہوگا یا نہیں ؟ وفاقی حکومت نے بتا دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے فوجی ٹرائل سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا، جس پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ممکنہ فوجی ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال ڈوگل عدالت میں پیش ہوئے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ جب فوجی ٹرائل کرنا ہوگا تو رول 549 کے تحت طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا، اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوا تو قانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ اگر فوجی ٹرائل کا فیصلہ ہوا تو درخواست پہلے سول مجسٹریٹ کے پاس جائے گی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کے جواب پر بانی پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button