پاکستانتازہ ترین

جماعت اسلامی کا 29 ستمبر کو ملک گیر دھرنوں کا اعلان، ملین مارچ کی بھی دھمکی

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم نے بجلی سستی کرنے کے مطالبے کی منظوری کے لیے 29 ستمبر کو ملک گیر دھرنوں کا اعلان کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد نعیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ’’حق دو عوام کو‘‘ تحریک عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جاری ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کی قیمتیں کم کی جائیں۔حافظ نعیم نے کہا کہ ہم نے اس مطالبے کے لیے پنڈی میں 14 روز سے دھرنا دیا ہے اور ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی کی ہے۔ حکومت نے ہم سے 45 دن میں تمام مطالبات تسلیم کرنے کا تحریری معاہدہ کیا تھا اور معاہدے کی یہ مدت پوری ہو گئی ہے۔امیر جماعت اسلامی نے 29 ستمبر کو ملک بھر میں بڑے مظاہروں اور دھرنوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام شاہراہوں پر دھرنے دیئے جائیں گے۔ یکم اکتوبر سے 7 اکتوبر تک وہ فلسطین اور لبنان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے اور اس کے بعد حق دو عوام کی تحریک کو مزاحمتی تحریک میں تبدیل کر دیں گے۔ کریں گے اور عوام کی رائے لیں گے کہ بجلی سستی نہ ہونے پر آنے والے مہینوں میں بجلی کے بل ادا کریں یا نہ کریں۔حافظ نعیم نے کہا کہ ہمارے پاس آپشنز موجود ہیں۔ ہم ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان بھی کر سکتے ہیں اور ملین مارچ کا آپشن بھی ہے جسے لانگ مارچ میں تبدیل کر کے اسلام آباد تک جا سکتے ہیں۔ قابل ہو جائے گا

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button