انٹرٹینمنٹ

پریتی جھانگیانی نے کار حادثے کے بعد آئی سی یو میں داخل شوہر کی حالت بتا دی

بالی ووڈ اداکارہ پریتی جھانگیانی نے کار حادثے کے بعد آئی سی یو میں داخل اپنے شوہر کی حالت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 44 سالہ پریتی جھانگیانی کے شوہر و اداکار 50 سالہ پروِن ڈباس کو ہفتے کی صبح کار حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ممبئی کے اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔اب پریتی جھنگیانی نے اپنے شوہر کی صحت کے حوالے سے ایک تازہ ترین بیان جاری کیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ پراوین ڈباس میں چکر آنا، دھندلا نظر، غنودگی اور متلی کی علامات ہیں، وہ زیادہ بولنے کے قابل بھی نہیں ہیں، تاہم ان کی میڈیکل رپورٹس درست ہیں۔پریتی جھنگیانی نے کہا کہ ہمارا 3 دن میں ایک اور سی ٹی اسکین ہوگا، یہ حادثہ ایک صدمہ ہے، ہم ابھی اس سے نمٹ رہے ہیں۔بھارتی اداکار پروین ڈباس حادثے کے بعد آئی سی یو میں داخل اداکارہ نے حادثے کے بارے میں بتایا کہ پراوین ڈباس رات بھر کام کرنے کے بعد صبح سویرے گاڑی چلا رہے تھے کہ دوسری گاڑی کی ہیڈلائٹس لگنے سے گاڑی ٹکرائی، خوش قسمتی سے حادثہ اسپتال کے قریب پیش آیا اور دو لڑکے انہیں اسپتال لائے۔ تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button