انٹرٹینمنٹ

جویریہ عباسی کے دوسرے نکاح میں کس کس نے شرکت کی تھی؟

پاکستان کی مشہور سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی دوسری شادی کی تقریب کی مزید تصاویر شیئر کی ہیں۔جویریہ عباسی کی شادی کی نئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سادگی سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں اداکارہ اشنا شاہ اور اداکارہ انوشہ عباسی نے بھی شرکت کی۔نئی تصاویر میں جویریہ عباسی کے خاندان کے کئی افراد کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ان تصاویر کی قابل ذکر بات یہ ہے کہ جویریہ کے ساتھ ان کی بیٹی، اداکارہ و ماڈل انزائلہ عباسی بھی ان میں موجود ہیں۔ اس سے قبل اپ لوڈ کی گئی پوسٹ میں جویریہ عباسی نے صرف اپنی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں جب کہ اس نئی پوسٹ میں اداکارہ جویریہ اور ان کے دوسرے شوہر کا ہاتھ اور خوبصورت انگوٹھیاں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button