پاکستانتازہ ترین

آئینی ترمیم کب آرہی ہے؟ نے بالآخر بڑے راز سے پردہ چاک کردیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی بھی آئینی ترمیم کے اپنے مسودے پر کام کر رہے ہیں، امید ہے کچھ چیزوں پر اتفاق ہو جائے گا۔رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد دو تین روز میں ترمیم لائیں گے۔ان سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرے گی؟ جس پر رانا ثنا نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے کہ آزاد نشان پر الیکشن لڑنے والا امیدوار آزاد امیدوار ہو گا اور تین دن کے اندر وہ جس پارٹی میں شامل ہو گا اس کا ممبر ہو گا۔ ہو چکا ہے، اب الیکشن کمیشن یا کوئی عدالت اسے نہیں پلٹ سکتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button