پاکستانتازہ ترین

اچھی سیاست نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا، مریم نواز کے بیان نے سب کادل جیت لیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اچھی سیاست نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے نعرے لگانے والے آگئے ہیں، اچھی سیاست نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیاست کو بدنام کیا گیا، ماضی میں نوجوانوں کے لیے کوئی کام نہیں کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسان پیکج جاری کرنے جا رہے ہیں۔ مریم نواز نے کہا۔کہ میری کابینہ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان وزیر کام کر رہے ہیں، میں نے 1000 نوجوانوں کے لیے 60,000 ماہانہ اعزازیہ پروگرام شروع کیا ہے۔ وہ کسی بھی سیاسی تقسیم کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر سیاسی جماعت کے کارکن کا وزیر اعلیٰ ہوں، نوجوان اپنے محفوظ مستقبل کے لیے سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button