ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال کے لیے پاکستان کی معیشت کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں کمی اور میکرو اکنامک استحکام مثبت اشارے ہیں۔ADB کی جانب سے معیشت پر جاری کردہ آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2024 میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 2.4 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ مالی سال 2025 میں جی ڈی پی کی شرح 2.8 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اصلاحاتی ایجنڈے کے بعد پالیسی کا تسلسل۔آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت کے رجحان میں بہتری کے لیے سرکاری اخراجات میں کمی، نجی شعبے کو فروغ دینا بھی شرط ہوگا۔ اے ڈی بی کے مطابق مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی میں مہنگائی بلند رہی جبکہ دوسری ششماہی میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی جس کے بعد دیگر مثبت اشاریوں کی وجہ سے شرح سود میں کمی ہوئی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق مستحکم شرح سود اور شرح مبادلہ کے باعث پاکستان میں مہنگائی میں مزید کمی کا امکان ہے جب کہ مالی سال 2025 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فیصد تک کم ہونے کا امکان ہے۔
0 0 1 minute read