پاکستانتازہ ترین

اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے بالآخر بڑے راز سے پردہ چاک کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کے بجائے احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔پی ٹی آئی کے بانی نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ 28 ستمبر کو راولپنڈی میں احتجاج نہیں کریں گے اور عدالت سے راولپنڈی جلسے کی درخواست واپس لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ انہوں نے جلسے کی اجازت نہیں دی اور اگر اجازت دی گئی تو شہر سے باہر لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلاء کل سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کریں گےجب صحافی نے ان سے سوال کیا کہ رؤف حسن نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پارٹی کی پالیسی ہے تو عمران خان نے جواب دیا کہ رؤف حسن کو غلط فہمی ہوئی ہے، اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا علی امین گنڈا پور کو بھی یہی ہدایات ہیں کہ مذاکرات نہ کریں تو پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ علی امین سمیت تمام قیادت کو ہدایات تھیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔ چیف جسٹس کے عہدے کے لیے جسٹس منصور علی شاہ کی حمایت کرنے والے سابق وزیراعظم نے واضح کیا کہ ان کی جسٹس منصور علی شاہ سے کوئی ذاتی واقفیت نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button