انٹرٹینمنٹ

دلجیت دوسانجھ کا کنسرٹ، لائم لائٹ عاطف اسلم اور ایڈ شیرن لے اُڑے

بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سپر اسٹار عاطف اسلم اور برطانوی گلوکار ایڈ شیران کی ملاقات توجہ کا مرکز بن گئی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عاطف اسلم نے ایڈ شیران کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ کیا رات تھی۔ایڈ شیران نے برطانوی شہر برمنگھم میں بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے الیکٹرو فائینگ ‘Dlluminati Tour’ کے کنسرٹ میں سرپرائز انٹری دی اور حاضرین کے دل موہ لیے۔ اس کنسرٹ کے دوران عاطف اسلم اور ایڈ شیران کی غیر متوقع طور پر ملاقات ہوئی۔ جس کی تصاویر خود عاطف اسلم اور دلجیت دوسانجھ کی بزنس مینیجر سونالی سنگھ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button