کھیل

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم کل پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آج دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس کرے گی۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم پہلا وارم اپ میچ کل سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 30 ستمبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا جائے گا۔سابق کپتان اور ساتویں ورلڈ کپ کی کھلاڑی ندا ڈار نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی بھرپور تیاری کی گئی، ملتان میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز نے میگا ایونٹ کی تیاری کا موقع دیا۔ندا ڈار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں گرمی ہے جو پاکستان کی کنڈیشن کے مطابق ہے، یہاں کی وکٹیں اسپنرز کو مدد دیں گی، ٹیم ورلڈ کپ میں اچھے نتائج دینے کی کوشش کرے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس سعدیہ اقبال، نشرح سندھو جیسے اچھے اسپنرز ہیں اور میں خود اسپن بولنگ آل راؤنڈر ہوں، ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز بھی تیاری میں مددگار ثابت ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button