دنیا

مشرق وسطیٰ ایک بار پھر جنگ کے دہانے پر ہے، روسی وزیر خارجہ

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ ایک بار پھر بڑی جنگ کے دہانے پر ہے اور کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ایسا ہو۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ اس سے پہلے کہ صورتحال مکمل طور پر قابو سے باہر ہو جائے تشدد بند ہونا چاہیے کیونکہ کچھ ایسے لوگ ہیں جو خطے میں بڑی جنگ کو ہوا دے رہے ہیں۔ روس کے وزیر خارجہ نے لبنان پر اسرائیل کے اندھا دھند حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں پر حملے ہو رہے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل نے جس راستے کا انتخاب کیا ہے اس سے نہ تو اسرائیل میں بے گھر افراد شمالی علاقے میں واپس جا سکیں گے اور نہ ہی لبنان اسرائیل سرحد پر سیکورٹی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ سرگئی لاوروف نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کے پاس فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے یا ان کوششوں کو جاری رکھنے کے درمیان ایک انتخاب ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button