تازہ ترینکاروبار

صوبوں نے نئے این ایف سی معاہدے پر دستخط کردیے، گنڈاپور نے وہ کام کردیا جو ہمارے تصور میں نہیں تھا، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ صوبوں کے ساتھ نئے قومی مالیاتی معاہدے کیے ہیں، صوبوں نے این ایف سی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، ملک میں کوئی منی بجٹ نہیں ہوگا، تمام صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس کے نفاذ پر اتفاق کیا ہے۔ . منگل کو نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے ملک میں معاشی استحکام برقرار رہے گا، ہمارا روپیہ مستحکم ہو چکا ہے۔
اور زرمبادلہ کے ذخائر جو ایک ماہ رہ گئے تھے اب دو ماہ کے رہ گئے ہیں، پالیسی ریٹ نیچے آگیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ صوبوں کے ساتھ سب سے زیادہ تعاون کے لیے نئے قومی مالیاتی معاہدے کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سب سے پہلے دستخط کیے جس کے بعد تمام صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس کے نفاذ پر اتفاق کیا ہے۔ حکومت نے ملک میں یکساں زرعی انکم ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔. صوبے اپنے ریونیو میں اضافہ کریں گے، پی ایس ڈی پی کے کچھ منصوبوں میں بوجھ صوبے اٹھائیں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ مالی معاہدوں کے تحت کچھ اخراجات صوبوں کو منتقل کیے جائیں گے، گندم اور گنے کی امدادی قیمتیں مرحلہ وار مقرر کی جائیں۔ ریئل اسٹیٹ اور ریٹیل ٹریڈ پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ایسی پالیسی بنائی ہے کہ نان فائلر گاڑی یا جائیداد نہیں خرید سکیں گے اور نہ ہی نان فائلر بینک اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہماری اقتصادی اصلاحات اور کوششوں کے نتیجے میں کریڈٹ پالیسی ریٹ مزید نیچے آئے گا۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کا اضافی کلائمیٹ فنڈ ملنے کا بھی امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button