Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
اجناس کی درآمد میں کمی، چاول کی برآمدات میں اضافہ
کاروبار

اجناس کی درآمد میں کمی، چاول کی برآمدات میں اضافہ

اسلام آباد: جولائی تا اگست سالانہ بنیادوں پر اشیائے خوردونوش کی درآمدات میں 18.15 فیصد کمی، چاول کی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ ہوا، کیلنڈر سال کے 8 ماہ میں کھادوں کی کھپت میں کمی ہوئی۔ 1.066 بلین ڈالر مالیت کے غذائی اجناس کی درآمد کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.303 بلین ڈالر کی درآمدات سے 18.15 فیصد کم ہے۔تاہم خشک میوہ جات کی درآمدات میں 88.24 فیصد، مصالحوں کی درآمدات میں 59.05 فیصد اضافہ ہوا۔ دریں اثنا، چاول کی برآمد میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 98.58 فیصد اضافہ ہوا، 430045 ٹن چاول برآمد کرکے 272.057 ملین ڈالر کمائے گئے۔ اگست تک ملک میں یوریا کھاد کی کھپت 4208311 ٹن رہی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں کھپت کے مقابلے میں 3.9 فیصد کم ہے، ڈی اے پی کی کھپت 796853 ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button