اہم خبر

گلگت بلتستان انتخابات،یورپی یونین و عالمی ادارے الیکشن پرامن وشفاف قرار دے رہے ۔فیصل محمد  

د

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گلگت بلتستان اپنے محل وقوع اور موجودہ بین القوامی بدلتی ہوئی صورتحال کے پس منظر میں دنیا کی توجہ کا مرکز بنتا جارہا تھا اس لیئے وہاں فوری انتخابات اور اسے باقاعدہ صوبہ کا درجہ دینے کا عمل جتنی جلد کرلیا جائے تو بہتر ہوگا اس بات کا اظہار بین القوامی تنازعات میں ثالثی کی ماہر فیصل محمد نے ” سحر ٹی وی ایران” سے خصوصی گفتگو میں کہی انھوں نے کہا بین القوامی ذرائع اور خود ان کے یورپی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہاں پر انتخابات پرامن اور کافی حد تک منصفانہ رہے انھوں اپوزیشن کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں گلگت بلتستان میں بڑے بڑے کامیاب جلسوں کی بنیاد پر پس منظر میں کم ووٹ حاصل کرنے کا جو دعوی کررہی ہیں وہ بلا جواز ہے ایران کے معروف سینئر نیوز اینکر مہدی شرافت کے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب بڑے جلسے جماعت اسلامی اور تحریک لبیک کے ہوئے تاہم بیلٹ بکس میں ووٹ اس کے برعکس نکلے ان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا میں جلسہ اور ریلیاں میدان تو بھر دیتی ہیں لیکن بیلٹ بکس نہیں انھوں نے انکشاف کیا کہ اپوزیشن نے انتخابات کے نتائج کو انتخابات سے قبل ہی تسلیم نہ کرنے کا اعلان کرکے اس عالمی ایجنڈے کی تکمیل کا اعلان کردیا تھا جس کے تحت اپوزیشن کو ہدایت تھی کہ وہ پاکستان میں سیاسی انتشار کو اس وقت تک برقرار رکھیں جب تک اسرائیل کو باقاعدہ تسلیم نہیں کرلیا جاتا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button