کورونا کے باعث یونان میں پاکستانی ایمبیسی کو تقریباً تین ہفتوں کے لیے بند کردیا گیا ۔
پاکستان سفارت خانہ ویانا میں بھی 17 نومبر سے 6 دسمبرتک تمام سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں اور آسٹریا بھر کی مساجد کو اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا کے صدر نے 6دسمبرتک بندکرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ، کاروبار مکمل طور پر بند کیے جا چکے ہیں اور حکومت کی طرف سے سخت ہدایات جاری کی گئی ہے جبکہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں سڑکوں پر مکمل سناٹا ہے۔
حکومت 26 نومبر کو حالات کا جائزہ لینے کے بعد لاک ڈائون کو بڑھانے ، ختم کرنے یا دورانیہ میں تبدیلی کا فیصلہ کرے گی ۔ یادرہے کہ کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تشویش کے ساتھ تمام ممالک سخت اقدامات کر رہے ہیں اور اس سلسلہ میں آسٹریا نے بھی بڑے سخت فیصلے کیے ہیں۔