کشمور زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے اپنی بیٹی کوپیش کرنیوالے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محمد بخش کا تبادلہ کشمور سے کراچی کردیا گیا ہے۔
کشمور ریپ کيس میں ملزمان کو پکڑنے والا پولیس کے اے ایس آئی محمد بخش اب اہلکاروں کو تربیت دے گا ۔اے ايس آئی محمد بخش کا تبادلہ کراچی ٹريننگ برانچ ميں کرديا گيا ہے۔
کشمورمیں خاتون اور بچی سےریپ کرنےوالےملزمان کی گرفتاری کےلئے اے ایس آئی محمد بخش نےاپنی بيٹی کی جان خطرے ميں ڈال کر ملزمان کوایک مقام پربلاکرگرفتارکيا اور شہہ سرخیوں میں جگہ بنائی۔
کراچی میں دو ہفتے قبل اےایس آئی محمدبخش کےاعزازمیں سینٹرل پولیس آفس میں تقریب بھی منعقد کی گئی تھی۔ اے ایس آئی محمد بخش کا پولیس اہلکاروں کی تربیت کےلیے کراچی تبادلہ کردیا گیا ہے۔
یاد رہےکہ اکتوبر کوآخری ہفتےمیں 4 سالہ بچی کواس کی والدہ کےہمراہ نوکری کا جھانسہ دے کر کشمور لے جایا گیا جہاں ماں بیٹی کو 3 ملزمان نے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔
کشمور پولیس نے ماں بیٹی کو بازیاب کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا جن میں ایک ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ محمد بخش کو ستارہ شجاعت اور ان کی بیٹی ریشما کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔