لاہور : ہائیکورٹ نے گزشتہ شب عمران خان کی الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کیس میں حفاظتی ضمانت مسترد کردی جس کے بعد گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک کے باہر موجود ہے ، اس سب میں برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد بھی کھل کر میدان میں آ گئے ہیں اور عمران خان پر خوب تنقید کر رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گلوکار اور سیاستدان جواد احمد نے ٹویٹر پر عمران خان کے گھر کے باہر موجود کارکنان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ ”بس؟ صرف اتنے ہی لوگ؟؟ عمران کو شرم کرنی چاہیے کہ اسکی 26 سال کی جھوٹی سیاست کے بعد بھی کوئی اس کے لیے نہیں نکلا۔صحافی عمران ریاض نے عمران خان کے گھرکے باہر موجود کارکنان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ” ایک طرف مئی 2019 کو ن لیگ کے کارکن خود نواز شریف کو جیل چھوڑ کر آئے اور دوسری طرف یہ مناظر۔“جواد احمد نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”یہ پورے پاکستان سے صرف چند سو لوگ ہیں۔ باقی پاکستانی جانتے ہیں کہ عمران منافق خود جیل نہیں جائے گا



