امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’چینی کم‘ میں بطور چائلڈ اسٹار کام کرنے والی اداکارہ سوینی کھارا کی منگنی ہوگئی۔سوینی کھارا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی تقریب سے چند یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔اداکارہ اپنی منگنی کی تصاویر میں گلابی رنگ کا لہنگا پہنے بہت خوبصورت لگ رہی ہیں جبکہ ان کے منگیتر اوروشی دسائے بھی سیاہ رنگ کا کوٹ اور سوٹ پہنے دلکش نظر آرہے ہیں۔اُنہوں نے کیپشن میں گلوکار ٹیلر سوئفٹ کے گانے کا ایک مصرع لکھا جس کا مطلب ہے کہ ’مجھے قیمتی چیزیں بہت پسند ہیں لیکن میں آپ سے کاغذ کی انگوٹھیاں پہن کر بھی شادی کرلوں گی‘۔سوینی کھارا نے اپنی ایک اور انسٹا پوسٹ میں اپنے منگیتر اوروشی دسائے کے ہمراہ چند تصاویر شیئر کیں۔اُنہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں بھی گلوکار ٹیلر سوئفٹ کے گانے کا ایک مصرع لکھا جس کا مطلب ہے کہ’آپ کے ساتھ تو میں طوفان میں بھی بے خوف اپنا سب سے بہترین لباس پہن کر ڈانس کرلوں گی‘۔



