کھیل

شاداب خان کا اعزاز، وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی،شاہد آفریدی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

شارجہ(نیوز ڈیسک) کپتان شاداب خان کا ایک اور اعزاز،ٹی 20 میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی،شاہد آفریدی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی ،وہ 100 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر ہیں۔ انہوں نے اپنا یہ کارنامہ 87 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں انجام دیا ، انہوں نے اس میچ میں 3 کھیلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی ۔ واضح رہے کہ وہ وہ مینز ٹی 20 انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے پہلے پاکستانی جبکہ مجموعی سطح پر ساتویں بولر ہیں ۔شاداب خان نے اپنے 87 میچز میں 101 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جبکہ شاہد آفریدی نے 97 میچز کھیل کر صرف 98 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button