پاکستانتازہ ترین

زلمے خلیل زاد کے عمران خان سے متعلق بیانات ذاتی رائے ہیں، جو بائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کرتے، ویدانت پٹیل کی وضاحت

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا نے زلمے خلیل زاد کے عمران خان سے متعلق بیانات کو ذاتی رائے قرار دے دیا، اب وہ عام شہری ہیں، جو بائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کرتے۔تفصیلات کے مطابق آج امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ زلمے خلیل زاد کا بیان ذاتی حیثیت ہے، ان کا امریکا کی خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تشدد ، ہراسانی یا دھمکیوں کی سیاست میں کوئی گجائش نہیں۔ ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں تمام فریقین کی قانون پر عمل داری کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ، عوام کو جمہوری و آئینی طریقے سے اپنے رہنماؤں کا انتخاب کرنے دیا جائے۔ انہوں نے مزید واضح کیا ہے زلمے خلیل زاد کا بیان جو بائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کرتا، اب وہ عام شہری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button