پاکستان

خیبرپختونخوا میں خسرے کی وبا نے 6 بچوں کی جان لے لی ، 656 متاثر ،محکمہ صحت خاموش تماشائی بنا رہا

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں خسرے کی وبا نے 6 بچوں کی جان لے لی ،صوبے میں اب تک 656 نئےکیسز سامنے آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کی طرف سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا میں اب تک 656 خسرے کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 6 بچے انتقال کر چکے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں خسرے سے اب تک 5 بچے جاں بحق ہوئے ہیں اور ٹانک میں ایک بچے کاانتقال ہوا۔ خسرہ کیسز سب سے زیادہ 105 چارسدہ میں سامنے آئے ، پشاور میں64،کوہاٹ میں 46، باجوڑ میں37 اور شمالی وزیرستان 28 بچےخسرہ وائرس سےمتاثر ہوئے ،ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی خسرہ کے 102 کیسز سامنے آئے ۔ واضح رہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے متاثرہ اضلاع میں خسرے سے بچاو مہم تو چلائی گئی لیکن نتائج سامنے نہیں آئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button