Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
ایران سعودی تعلقات پر اسرائیل شدید برہم مسجد اقصی پر جارحیت اسکا ردعمل ہے،فیصل
دنیا

ایران سعودی تعلقات پر اسرائیل شدید برہم مسجد اقصی پر جارحیت اسکا ردعمل ہے،فیصل محمد

بروسلز (مانٹرنگ ڈیسک )اسرائیلی افواج کی جانب سے مسجد اقصی پر حالیہ اور مسلسل حملے انتہائی قابل مذمت اقدام ہے عالمی برادری قراردادیں منظور کرنے کے بجائے عملی طور پر اس جارحیت کو رکوانے اقدامات کریں اس بات کا اظہار عالمی تنازعات میں ثالثی کے ماہر فیصل محمد نے نیوز عرب سے ایک گفتگو میں کی انھوں نے کہا کہ مسجد اقصی پر حالیہ اسرائیلی جارحیت اسرائیل کی اس "شدید فرسٹیشن” کا نتیجہ ہے جو ایران اور سعودی عرب کی صلح کے نتیجہ میں سامنے آئی ہے کیونکہ اس صلح کے نتیجہ میں سعودی عرب شام ایران اور لبنان کے ہمراہ ایک پیج پر آگیا ہے جس کی وجہ سے مصر کی عرب لیگ اور گلف کواپریٹو کونسل ( GCC) تیل کی تجارت سمیت مشرق وسطی پر سیاسی اور اقتصادی گرفت حاصل کرکے مسلمانوں کو مشرق وسطی میں مضبوط کرنیکا موقع فراہم کرینگے فیصل محمد کے مطابق اسرائیل مسلمانوں کے قبلہ اول پر حملے کرکے مشرق وسطی کی مسلم ریاستوں کو دباو میں لانا چاہتا ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ مشرق وسطی میں مسلمانوں کو متحد کرنے میں چین اور روس کی معاونت کی وجہ سے اسرائیل اس میں کامیاب نہ ہو تاہم اسرائیل اور مقبوضہ علاقوں میں پراکسیز جاری رکھتے ہوئے ایران کے خلاف ایک محتاط محاذ کھول سکتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button