پاکستان

وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر سے افغان ہم منصب کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات ، تجارت بڑھانے پر غور

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر سے افغان ہم منصب حاجی نورالدین کی سربراہی میں وفد کی ملاقات، جس میں کسٹم تعاون، بارڈر مینجمنٹ، دو طرفہ تجارت، فارماسیوٹیکل سمیت مختلف دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ آج پیپلزپارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر سے افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت حاجی نورالدین کی سربراہی میں وفد نے ملاقات جس میں افغان وزارت خارجہ، ٹرانسپورٹ اور تجارت کے حکام شامل تھے۔ ملاقات میں کسٹم تعاون، بارڈر مینجمنٹ، فارماسیوٹیکل ، دو طرفہ تجارتی ٹیرف میں کمی سمیت مختلف اہم پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔ دونوں طرف سے حکام نے تجارتی حجم کو بڑھانے ، روایتی اشیاء سے ہٹ کر تجارت کو متنوع بنانے پر بات چیت کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button