اہم خبرپاکستان

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت آج ساڑھےبارہ بجے ہوگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 8 رکنی لارجر بنچ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی ساڑھے 12 بجے سماعت کرے گا،جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید جسٹس عائشہ ملکبھی بنچ کا حصہ ہونگے۔سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر تاحکم ثانی عمل درآمد روکنے کا حکم دے رکھا ہے۔عدالت نے تمام فریقین سے بل پر تحریری رائے،رولز اینڈ پروسیجر بل پر پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ بھی طلب کر رکھا ہے ۔وفاقی حکومت کی جانب سے بھی کیس کیلئے فل کورٹ تشکیل دینے کیلئے متفرق درخواست دائر ہے۔ عدالت عظمیٰ نے قائمہ کمیٹی میں ہونیوالی بحث کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button