موسم

سائرہ خان نے ایک بار اپنے شوہر فلک شبیر کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب رو اداکارہ سائرہ خان نے ایک بار اپنے شوہر فلک شبیر کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
فنکاروں کی اس جوڑی نے حال ہی میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے شو ’دی مرزا ملک شو‘ میں شرکت کی۔اس شو میں ایک سوال کے جواب میں اداکارہ سائرہ خان نے بتایا کہ انہیں ڈانسنگ نہیں پسند، وہ بہت شرمیلی انسان ہیں، اگر وہ بند کمرے میں بھی ہوں تو بھی بہت شرمیلی ہیں کہ بند کمرے میں بھی ڈانس نہیں کریں گی۔اداکارہ سائرہ کے جواب کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے شوہر اور گلوکار فلک شبیر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے حال ہی میں پنجاب میں ایک گانے کی شوٹنگ مکمل کی ہے، جس کا نام ’بلو رانی‘ ہے، اس کے لئے سائرہ سے درخواست کی کہ اس میں ڈانس کرلو، اس کا ایک سگنیچر اسٹائل ہے جس میں ایک دو ٹھمکے لگانے تھے، لیکن انہوں نے منع کردیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے اصرار کے باوجود سائرہ نے ڈانس نہیں کیا پھر انہیں مجبوراً دوسری ماڈل ہایئر کرنی پڑی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button