پاکستاندنیا

پاک اٹلی قرض معاہدہ کی ٹائم لائن میں دسمبر2024تک توسیع کا معاہدہ طے

اسلام آباد: پاکستان اور اٹلی کے مابین قرض معاہدے کی ٹائم لائن میں دسمبر 2024 تک توسیع کا معاہدہ طے پا گیا۔پاکستان اور اٹلی کے درمیان پاکستان اطالوی قرضوں کے تبادلے کا معاہدہ (پی آئی ڈی ایس اے )کی ٹائم لائن میں دسمبر 2024 تک توسیع کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔وزارتِ اقتصادی امور کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے درمیان خطوط کے تبادلے کے ذریعے پاکستان ‘اطالوی قرضوں کے تبادلے کا معاہدہ (پی آئی ڈی ایس اے) کی ٹائم لائن میں توسیع کا معاہدہ ہوا۔پاکستان میں اطالوی سفیر اینڈریاس فیریریز اور سیکریٹری وزارت اقتصادی امور نے خطوط کے تبادلے پر دستخط کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button