پاکستان

افغانستان سے دہشتگردی روکنے کا مطالبہ کیا ہے ،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹونے کہاہے کہ ہم بلاکس کی سیاست میں نہیں، دنیا کے اہم رہنماؤں کی اسلام آباد آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی کامیاب ہے۔منگل کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹونے کہا کہ میری کوشش ہے کہ وزارت خارجہ کو سیاسی جماعتوں سے بالا رکھیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں دہشتگردی کو روکنا چاہیے، ہمارے ہاں بھی دہشتگردی ہوتی ہے اور افغانستان میں بھی دہشتگردی ہوتی ہے، دہشتگردی کو روکنا دونوں برادرملکوں کے مفاد میں ہے۔بلاول نے کہا کہ دہشتگردی کے بارے میں ہماری پالیسی واضح ہے، پاکستان دہشتگردی کے مقابلے کیلئے افغانستان کی مدد کوتیار ہے۔انہوں نے کہاکہ نیٹو نے جو اسلحہ اور سپلائز چھوڑی ہیں وہ بعض جگہوں پر دہشتگردوں کے پاس ہیں۔بلاول کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کیلئے مذاکرات آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ مولانا فضل الرحمان سے باجوڑ واقعہ کی تعزیت کے لئے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button