دلچسپ و عجیب

بھارت کا طویل العمر ہاتھی 89 سال کی عمر میں مر گیا

بھارت میں موجود سب سے طویل العمر ہاتھی 89 سال کی عمر میں مر گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہاتھی کا نام بجولی پراساد تھا، وہ ریاست آسام میں چائے کے باغات میں رہتا تھا اور زیادہ عمر میں ہونے والی بیماریوں میں مبتلا تھا۔رپورٹس کے مطابق ایشیائی خطے میں اس ہاتھی کی عمر سب سے طویل بتائی جا رہی ہے۔ماضی میں ہاتھی کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے بتایا کہ 8 سے 10 سال پہلے ہاتھی کے تمام دانت گر گئے تھے جس کی وجہ سے وہ کچھ کھانے کے قابل نہیں تھا اور مرنے کی حالت میں تھا جس پر میں نے اس کا علاج کیا تھا اور اس کے کھانے کی ترتیب اور چیزیں بدلی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button