اسلام آباد :چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں گرفتاری ،جوڈیشل ریمانڈ بھی منظور کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے اٹک جیل کو مراسلہ ارسال کیا ہے کہ ملزم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ یہ مراسلہ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کے کہنے پر عدالت کی طرف جاری کیا گیا کہ ملزم کو جیل میں ہی قید رکھا جائے، 30 اگست کو عدالت پیش کیا جائے۔


